24 مئی، 2010، 4:24 PM

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ بنانے میں ملوث اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ بنانے میں ملوث اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیاہے۔پیر کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ سٹیفن اسمتھ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا ہمیشہ دوست رہا ہے لیکن کوئی ملک اپنے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے اقدام کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنے ایک مشتبہ سفارت کار کو واپس ملک بھیج دے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی سفارت کار کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موساد کے ایجنٹوں نے آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے حماس کے کمانڈر محمود المبحوح کو دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں شہید کر دیا تھا۔

News ID 1088889

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha